کورونا وائرس سے مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے

لاہور: کورونا وائرس سے مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 797 ہوگئی ۔

24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 109 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.54 فیصد رہی ۔

ادھر ، خیبر پختونخوا میں ایک مسیحا وائرس کی نذر ہوگیا ، جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 66 ہوگئی ، صوبے میں تین روز کمی کے بعد مثبت کیسز کی شرح پھر سے 10.6 فیصد پر چلی گئی ۔ صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے ۔

تشویشناک صورتحال کے باعث اسلام آباد میں مکمل لاک ڈاؤن لگ گیا ، پبلک ٹرانسپورٹ ، بس اڈے بند رہیں گے ۔ حکومت نے ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 50 فیصد مسافروں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت ہوگی ۔