دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 16 کروڑ کے قریب پہنچ گئی

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 16 کروڑ کے قریب پہنچ گئی

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خطرناک وار جاری ہیں۔ اس خطہ زمین کا کوئی کونا ایسا نہیں جہاں اس وبا نے اپنے پنجے نہ گاڑ لئے ہوں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ اس وبائی مرض میں اب تک تقریباً 16 کروڑ لوگ مبتلا ہو چکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تیرہ کروڑ انچاس لاکھ پچہتر ہزار اور ایکٹو کیسوں کی تعداد ایک کروڑ بانوے لاکھ ستاسی ہزار سے زائد ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد پانچ لاکھ چورانوے ہزار نو سو گیارہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین کروڑ چونتیس لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو چھبیس متاثر ہیں۔

انڈیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ اٹھارہ لاکھ بانوے ہزار سے زائد جبکہ دو لاکھ اڑھتیس ہزار دو سو ستر افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پچاس لاکھ ستاسی ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور چار لاکھ انیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس میں ستاون لاکھ سینتالیس ہزار سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ چھ ہزار ایک سو ایک افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں اڑھتالیس لاکھ تریسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ بارہ ہزار چھ سو بائیس ہے۔

انگلینڈ میں چوالیس لاکھ اکتیس ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو اٹھانوے اموات ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019ء کو سامنے آیا تھا۔