عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان نے کورونا ویکسین کی تیاری شروع کردی

عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان نے کورونا ویکیسن کی تیاری شروع کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جو جلد شہریوں کیلئے دستیاب ہوگی۔

اسد عمر نے بتایا ہے کہ یہ کورونا ویکسین قومی ادارہ صحت میں چینی تعاون سے تیار کی جا رہی ہے۔ ہمیں قوی امید ہے کہ اس کی پہلی کھیپ رواں ماہ کے آخر میں ہی شہریوں کیلئے دستیاب کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے جو حفاظتی ٹیکے تیار کئے جا رہے ہیں ان کا نام کین سینو ہے۔

وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)میں تیار کی گئی کین سینو ویکسین کی پہلی کھیپ مئی کے آخر تک دستیاب ہوگی۔

6a6e78660ad797fb563d1112091e7bd7

یہ اہم اعلان اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام پاکستانیوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ کورونا سئ بچنے کیلئے عیدالفطر کو سادگی سے منائیں اور رمضان المبارک کے آخری دنوں میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قومی ادارہ برائے صحت میں کین سینو ویکسین کی بڑی تعداد تیار کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی لیبارٹری تیار کی گئی تھی تاکہ عالمی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عالمی وبا سے بچاؤ کی ادویات تیار کی جا سکیں

c0ddf12c87de5021e37752c7923d0d0f

انہوں نے کہا کہ کڑی نگرانی اور جانچ پڑتال کے بعد ہی کینو ویکسین کے حفاظتی ٹیکے عوام کیلئے فراہم کئے جائیں گے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوسی ملک انڈیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے جو تباہ کاریاں ہو رہی ہیں، ابھی ہمیں اس کا سامنا کرنا نہیں پڑ رہا ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ احتیاط کریں تاکہ اس موذی مرض سے بچ سکیں۔