اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 10.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل میں سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 9.76 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی جبکہ اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں بھی 0.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کااضافہ کیا ہے۔ 
سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 9.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے اور اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔