ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج کے این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا کے پیش نظر 17 مئی تک بند کئے گئے تعلیمی ادارے اب 23 مئی تک بند رہیں گے جبکہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق جائزہ اجلاس 18 مئی کو ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تعلیمی ادارے عید تک بند کئے گئے تھے تاہم اب بھی ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ 
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے تحت اسلام آباد میں گزشتہ روز سے لاک ڈاﺅن کا آغاز ہوا جبکہ صوبہ پنجاب میں آج سے لاک ڈاﺅن کا آغاز ہو چکا ہے۔