شہباز شریف کو علاج کی سہولت سے محروم رکھنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی ، پرویز رشید

شہباز شریف کو علاج کی سہولت سے محروم رکھنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی ، پرویز رشید
سورس: file photo

لاہور،مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشیدنے کہا ہے کہ شہباز شریف کو قید میں رکھنے کی عمرانی خواہش پوری نہیں ہوئی اور اب  شہباز شریف کو علاج سے محروم رکھنے کی کوشش بھی ناکام ہوگی۔

ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 2005 میں بھی ایک آمر شہباز شریف کی وطن واپسی سے خوفزدہ تھا، ڈکٹیٹر بچا نہیں، سلیکٹڈ چلا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو قید میں رکھنے کی عمرانی خواہش پوری نہیں  ہوئی، شہباز شریف کو علاج سے محروم رکھنے کی کوشش بھی ناکام ہو گی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم آج لاہور ائیرپورٹ پر انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

حکومت نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلےکے خلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔