وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی مہم کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی مہم کا آغاز

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر  پولیس نے سڑکوں پر وی آئی پی کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر کالے رنگ کے شیشے ، ہوٹرز  اور پرائیویٹ گن مینوں کے استعمال پر لگژری گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق کامیانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر  سڑکوں پر وی آئی پی کلچر  کے خاتمے کی مہم کا آغاز کیا۔چیف ٹریفک پولیس آفیسر (سی ٹی او) لاہور منتظر مہدی نے بھی کلچر کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے اور مال روڈ پر گاڑیوں سے ہوٹرز اور کالے شیشوں کو ہٹانے کی مہم میں خود بھی حصہ لیا ۔جبکہ  گاڑیوں پر کالے شیشے اور ہوٹر لگانے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ لاہور کے سی سی پی او نے خلاف ورزی کرنے والوں کو متنبہ کیا کہ جو لوگ دوران سفر پرائیویٹ گن مین استعمال کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ اس قسم کی حرکت سے عوام خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔

لاہور کے سی سی پی او صدیق کامیانہ نے یہ بھی کہا کہ شہری اپنی گاڑیوں سے  کالے شیشے اتار دیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ پرائیویٹ گن مین اپنے ساتھ لے جانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں