کورونا کا ایک بار پھر وار، 3 مریض انتقال کر گئے

کورونا کا ایک بار پھر وار، 3 مریض انتقال کر گئے

اسلام آباد: کورونا  نے ایک بار پھر ملک میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، کئی دنوں بعد تین مریض مہلک وبا کے باعث انتقال کر گئے۔

 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 46 افراد کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ تین جانیں لے گیا۔جس کے بعد اموات کی مجموعی  تعداد 30 ہزار 375  تک پہنچ گئی ہے جب کہ نئے 46 کیسز کو شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار 531 ہو گئی ہے۔ 

گزشتہ روز  پاکستان میں 11 ہزار 21  ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح  صفر عشاریہ 42  فیصد رہی۔جبکہ 91 مریض  تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زریر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں