سینئر پیپلز پارٹی رہنما کے انتقال پر بلاول بھٹو کا اظہار تعزیت

سینئر پیپلز پارٹی رہنما کے انتقال پر بلاول بھٹو کا اظہار تعزیت

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے  رہنما حاجی انور مہر کی وفات پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ایم پی اے اور پی پی پی سکھر ڈویژن کے صدر حاجی انور مہر پارٹی کا اثاثہ تھے۔

بلال بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی  بیان میں کہا کہ  حاجی انور مہر زندگی بھر جمہوری جدوجہد میں اگلی صفوں میں رہے۔ان کی وفات سے ہر جیالے کی آنکھ پرنم ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے  مرحوم کے خاندان سے تعزیت بھی کی ۔ان کا کہنا تھا اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ۔

مصنف کے بارے میں