چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)  مزمل حسین کا استعفیٰ منظور

 چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)  مزمل حسین کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)  مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوایا تھا، انہوں نے  اپنے استعفی میں لکھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے  ہیں،  وزیراعظم  سے درخواست کی  کہ وہ ان کا استعفی منظور کریں۔ چئرمین واپڈا نے اس امید کا اظہار کیا کہ واپڈا میں پیشہ وارانہ افراد کی بدولت جاری منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔

دوسری جانب   چیئرمین واپڈا  مزمل حسین کے استعفے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا ردِعمل دیا اور کہا کہ یہ شوق و جذبے ،قابلیت اور حب الوطنی سے سرشار ایک غیر معمولی پیشہ ور افسر ہیں ،لیکن مجھے خدشہ ہے کہ ان کی رخصتی سے ہمارے  ”عشرۂ آبی ذخائر پروگرام“   پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ 

مصنف کے بارے میں