میرا تیز ترین باؤلنگ کا ریکارڈ مستقبل میں ٹوٹ جائے گا: شعیب اختر

میرا تیز ترین باؤلنگ کا ریکارڈ مستقبل میں ٹوٹ جائے گا: شعیب اختر

راولپنڈی: سابق ٹیسٹ کرکٹر  شعیب اختر نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ان کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا اور  ایسا ہونے پر ذاتی طور پر اس کھلاڑی کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دونگا۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ  امید ہے کہ کوئی میری تیز ترین باؤ لنگ کا ریکارڈ  مستقبل  میں  توڑ دے گا اور ایسا ہونے پر اس کھلاڑی کو خصوصی مبارکباد دوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کاررنامے سے قبل مجھے بتہ تھا کہ میرے دونوں گھٹنے زخمی ہیں لیکن اس کے باجود میں نے خطرہ مول لیا اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارتی سپیڈ سٹار عمران ملک نے آئی پی ایل میں اپنی تیز ترین گیندبازی سے دھوم مچا رکھی ہے ، وہ اب تک سیزن میں  157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک باؤلنگ کر چکے ہیں، تاہم کرکٹ ایکسپرٹس کا ماننا ہے کہ ممکن ہے کہ  شعیب اختر کا اشارہ اسی ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار کی طرف ہو جو آئی پی ایل میں حیدر آباد سن رائزر کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور اپنی تیز گیند بازی سے کرکٹ کے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ شعیب  اختر کےبنائے گئے ریکارڈ کو  تقریبا 20 سال بیت چکے ہیں، انہوں نے  22 فروری 2003ء کو کیپ ٹاؤن میں انگلینڈ کے خلاف 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند بازی کروا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، اس غیر معمولی ڈلیوری کا سامنا برطانوی بلے باز نک نائٹ نے کیا تھا تاہم وہ گیند کو اچھے انداز میں کھیلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔



مصنف کے بارے میں