عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گدھا کہا اور چندہ بھی مانگ لیا: رانا ثنا 

عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گدھا کہا اور چندہ بھی مانگ لیا: رانا ثنا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو گدھا کہا اور پھر انہی سے چندہ بھی مانگ لیا ہے۔ 

شیخ رشید کے بیان پر رد عمل میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بنی گالہ والا دن رات جھوٹ بول کر انتشار پھیلا رہا ہے کل ایک جھوٹے شخص نے بنی گالہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو گدھا کہا اورپھر پیسے بھی مانگ لئے۔

انہوں نے کہا کہ شانگلہ اور بنی گالہ والے میں فرق یہ ہے کہ ایک عوام سے مانگ رہا ہے دوسراعوام کو دے رہا ہے ۔ شہباز شریف کے کپڑوں سے پاکستان کے لئے محنت کے پسینے کی خوشبو آ رہی ہے۔ ایک جمہوری ووٹ سلیکشن کے 176 ووٹ پر بھاری ہوتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شانگلہ والا چار سال کے منصوبے چار دن میں چلاتا ہے ۔ بنی گالہ والا بی آر ٹی پشاور 2017 میں شروع کرتا ہے جو6 سال بعد 2022 میں بھی نامکمل رہتی ہے۔ شانگلہ والا دن رات عوام کے لئے کام کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں