میڈرڈ اوپن: عالمی نمبر ون ٹینس سٹار جوکووچ کو اپ سیٹ شکست 

میڈرڈ اوپن: عالمی نمبر ون ٹینس سٹار جوکووچ کو اپ سیٹ شکست 
سورس: File

میڈرڈ : میڈرڈ اوپن میں اسپین سے تعلق رکھنے والے  19 سالہ کارلوس الکاراز نے ایک اور بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کو ہرانے  کے بعد کارلوس الکاراز نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جو کووچ کو بھی شکست دے دی۔

میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں رائزنگ اسٹار  کارلوس الکاراز اور جوکووچ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

پہلا سیٹ جوکووچ نے ٹائی بریکر پر جیتا  لیکن اگلے سیٹ میں کارلوس  نے 5-7 کی کامیابی کے ساتھ مقابلہ برا بر کر دیا جس کے بعد فیصلہ کن سیٹ میں بھی میں زبردست مقابلہ ہوا ، جس میں کارلوس  نے ٹائی بریکر پر فتح کے ساتھ فائنل کے لیے کوالفائی کر لیا۔ 

مصنف کے بارے میں