کروڑوں کی جائیداد  مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کے نام ,  'دل کو چھو لینے والا عمل', مریم نواز  کا تحفہ پہ ردعمل

کروڑوں کی جائیداد  مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کے نام ,  'دل کو چھو لینے والا عمل', مریم نواز  کا تحفہ پہ ردعمل
سورس: File photo

راولاکوٹ: آزاد کشمیر کے رہائشی زاہد حسین نے اپنی کروڑوں کی جائیداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے نام کردی ہے۔


راجہ نادر امتیاز نامی صارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ زاہد حسین نے اپنی جائیداد ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے نام کرنے کر دی ہے۔


 زاہد حسین کے  اس اقدام کو مریم نواز نے کو دل کو چھو لینے والا عمل قرار دیا ہے۔

3402c74d6640eda05194377d221d1fad


راجہ نادر امتیاز نے ٹویٹرپر تیار کردہ ایک اسٹامپ پیپر شیئر کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ زاہد حسین اپنے مکمل ہوش و حواس میں بنا کسی دباؤ و جبر کے اپنی مرضی سے اپنی تمام اراضی جو میری ملکیت ہے، چاہے وہ 50 ہزار کنال ہو یا 32 ہزار کنال ہو، مریم نواز دختر نواز شریف کے نام کرتا ہوں۔


وصیت نامے میں درج ہے کہ مریم نواز کو مکمل اختیار ہے کہ وہ اس جائیداد کا جو جی چاہے کرسکتی ہیں، جائیداد منتقل کرنے والے شہری کے مطابق اس کی زندگی میں بچوں اور ورثا کے لیے تقریباً 50 کنال کو چھوڑ کر مریم نواز 50 فیصد کی مالک ہیں اور انتقال کے بعد 100 فیصد کی مالک ہوں گی، اس کے علاوہ شہری کا معاوضہ جو تقریباً 8 کروڑ روپے ہے وہ بھی مریم نواز ہی وصول کریں گی۔