ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ؟ 

 ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ؟ 

کراچی: ایف بی آر کے ملازمین نے تنخواہوں میں 150 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر ان لینڈ ریونیو میں گریڈ سترہ، اٹھارہ اور انیس کے افسران نے 30 جون تک چھٹیوں کی درخواست دی ہے۔

ملازمین کا  کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ اور کئی اداروں میں تنخواہیں 100 گنا زیادہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس اور تنخواہیں نہ بڑھائی گئیں تو مزید سخت ردعمل ہوگا۔

ملازمین کا موقف ہے کہ تنخواہیں کم ہونے کی وجہ سے گھریلو اخراجات قابل برداشت نہیں رہے، مہنگائی کی شرح میں دو گنا اضافہ ہو گیا ہے، اس تنخواہ میں گھریلو اخراجات پورے نہیں کیے جاسکتے۔