اقوام متحدہ کیطرف سے فلسطینیوں کی  امداد معطل

اقوام متحدہ کیطرف سے فلسطینیوں کی  امداد معطل

غزہ سٹی: اقوام متحدہ کے تحت عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے فنڈزکی شدید قلّت کی وجہ سے آئندہ ماہ سے دو لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو دی جانے والی غذائی امداد روک دی جائے گی۔

ڈبلیوایف پی کے کنٹری ڈائریکٹرسمیرعبدالجابرنے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) سے فون پرخبررساں ادارے کوبتایا کہ فنڈز کی شدید قلت کے پیش نظر پروگرام محدود وسائل کو بڑھانے کے لیے تکلیف دہ انتخاب کرنے پر مجبور ہے۔

انھوں نے کہا کہ جون سے ڈبلیو ایف پی کودولاکھ سے زیادہ افراد کی امداد معطل کرنا پڑے گی۔یہ تعداد اس کے زیرکفالت افراد کا 60 فی صد ہے۔سب سے زیادہ متاثرہ خاندان غزہ اور مغربی کنارے میں ہیں، جہاں غذائی عدم تحفظ اورغُربت سب سے زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کا ادارہ غریب فلسطینیوں کو 10.30 ڈالر فی کس کے حساب سے ماہانہ واؤچر اور خوراک کی ٹوکریاں دونوں پیش کرتا ہے۔اب اس کی جانب سے امداد کی معطلی سے دونوں پروگرام متاثر ہوں گے۔