واٹس ایپ  کا  زبردست فیچر  ،  صارفین وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے

واٹس ایپ  کا  زبردست فیچر  ،  صارفین وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے

کیلی فورنیا : دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی پریشانی دور کرتے ہوئے ان کے لئے ایک دلچسپ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیچر کو رواں برس کے اختتام تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپلی کیشن جلد ہی ایک زبردست فیچر پیش کرنے جا رہی ہے جس کے تحت صارفین وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت جیسے ہی کسی صارف کو وائس نوٹ موصول ہوگا، اس کے نیچے ایک بار میں صارف کو یہ آپشن دیا جائے گا کہ وہ چاہیں تو اسے تحریر میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔