پرندے گنیں۔۔ایک کروڑ روپے حاصل کریں 

پرندے گنیں۔۔ایک کروڑ روپے حاصل کریں 
سورس: file

لندن : برطانیہ کےمحکمہ جنگلات برطانیہ کو ایک ایسے رضاکار کی تلاش ہے جو دنیا سے دور  ترین اور آبادی سے بالکل پاک جزیرے پر کچھ وقت گزارسکے اور اس کے بدلے 27 ہزار پاؤنڈ  کی رقم دی جائے گی جو پاکستانی روپوں میں96   لاکھ روپے سے کچھ زائد بنتی ہے۔

برطانیہ کی رائل سوسائٹی برائے طیران (آرایس پی بی) ایک ایسے سائنس گریجویٹ کی تلاش میں ہے جو دوردراز اور ویران جزیرے ’گاف آئی لینڈ‘ میں جاکر پرندوں کو دیکھ سکے اور انہیں شمار کرسکے۔  دوسری شرط یہ ہے کہ پرندوں کو شمار کرنے والے تجربہ کار شخص کو ترجیح دی جائے گی۔

گاف آئی لینڈ اس وقت بھی برطانیہ کے زیرِ انتظام ہے جو جنوبی ایٹلانٹک میں واقع ہے اور افریقہ سے بھی 2400 کلومیٹر دور ہے۔ اس جزیرے پر کسی قسم کی کوئی باقاعدہ آبادی نہیں البتہ صرف سات افراد موجود ہیں جو اپنے اپنے لحاظ سے تحقیق کررہے ہیں۔ لیکن یہاں لگ بھگ 80 لاکھ سے زائد پرندے موجود ہیں۔

تاہم یہاں موسمیاتی شدت اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے بہت طویل عرصے تک رکنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہر کو جزیرے پر خیمہ زن ہونے کے لیے خطیر رقم دی جارہی ہے۔

مصنف کے بارے میں