عمران خان نے میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات اور صلح کا پیغام بھیجا تھا، انکار پر الزامات لگانا شروع کردیے: سینئر صحافی 

عمران خان نے میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات اور صلح کا پیغام بھیجا تھا، انکار پر الزامات لگانا شروع کردیے: سینئر صحافی 
سورس: file

اسلام آباد : سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کیلئے پیغام بھیجا تھا انکار پر الزامات لگانا شروع کردیے ۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے حامد میر نے کہا کہ عمران خان نے وزیر آباد حملے کے بعد میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کیلئے پیغام بھیجا اور صلح کا پیغام دیا لیکن آگے سے کوئی جواب نہیں آیا۔ عمران خان نے جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کیلئے پیغام بھیجا لیکن انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست میں مت گھسیٹیں۔ 

حامد میر نے کہا کہ جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو ان کے کہنے پر جنرل فیض حمید عمران خان کے مخالفین کے خلاف کارروائیاں کیں۔ دو ججوں نے جنرل فیض کے خلاف بات کی جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا جبکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بغیر کسی شکایت کے 40 منٹ کی ہیئرنگ میں فارغ کردیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں