کراچی میں پولیس کی کارروائی، 4 افراد گرفتار ،مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

کراچی میں پولیس کی کارروائی، 4 افراد گرفتار ،مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

کراچی: کراچی پولیس نے مختلف شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ  مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ۔ادھرملیر پندرہ سے دوران احتجاج حراست میں لئے گئے تمام افراد کو رہا کر دیا گیا ۔

پولیس جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پاک کالونی میں چھاپہ مارا تو ملزموںنے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ان کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیاجس کی شناخت انور کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

دریں اثنا نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزم پکڑلیے  جبکہ بلدیہ ٹاون مدینہ کالونی سے بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا ۔