عوام نے سی پیک روکنے کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا:شہباز شریف

عوام نے سی پیک روکنے کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا:شہباز شریف

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک پورے ملک میں خوشحالی لا  رہا ہے ۔ ہماری نسلیں چین کے ناقابل فراموش تعاون کو کبھی نہیں بھول سکتیں ۔

نیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ آج کئی ترقیاتی منصوبے آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں ۔ عوام نے سی پیک روکنے کی کوشش کرنے والوں کی منفی سیاست کو روک دیا ، اکنامک کوریڈور کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام ہو رہا ہے ۔