کل چھٹی ہو گی یا نہیں، وزارت داخلہ نے صاف صاف بتا دیا

کل چھٹی ہو گی یا نہیں، وزارت داخلہ نے صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد: کل یوم اقبال پر چھٹی نہیں ہو گی۔ وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر چھٹی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈپٹی سیکرٹری عاطف عزیزکی سائن کردہ سمری جعلی ہے۔ صرف سندھ میں تعلیمی اداراوں میں عام تعطیل ہوگی۔

یوم اقبال پر کل پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور وفاق میں چھٹی نہیں ہو گی جبکہ سندھ میں  صرف تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر چھٹی کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کل کی چھٹی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ سمری بھی بھجوائی گئی۔ تاہم بعد میں وفاقی وزارت داخلہ نے 9 نومبرکی چھٹی کی سمری مسترد کر دی۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق کل تمام دفاتر اورتعلیمی اداروں معمول کےمطابق کھلے رہیں گے۔ گزشتہ سال بھی حکومت نے اقبال ڈے کے موقع پرچھٹی نہیں دی تھی جبکہ اس مرتبہ بھی چھٹی کا فیصلہ کر کے بعد میں واپس لے لیا گیا۔

مصنف کے بارے میں