نظر بند پرنس ”مقرن “ بیٹے کی نماز جنازہ پر افسردہ ہو گئے

نظر بند پرنس ”مقرن “ بیٹے کی نماز جنازہ پر افسردہ ہو گئے

ریاض:شہزادہ منصور کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ناگہانی موت نے سعودی شہریوں سمیت سب کو ہلاکر رکھ دیا ہے ۔گزشتہ روز شہزادہ مقرن کی نماز جنازہ پر شاہی خاندان  کے اہم افراد سمیت سینکڑوں شہریوں نے اظہار تعزیت کیا ۔

اس موقع پر شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے عسیر کے نائب گورنر اور اپنے چچا زاد بھائی شہزادہ منصور بن مقرن کی وفات پر اپنے چچا شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے تعزیت و ہمدردی کے اظہار کیا۔

انہوں نے ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں شاہی خاندان کے افراد، اعلی عہدیداروں ، عہدیداروں اور سعودی شہریوں کے جم غفیر کے ساتھ اپنے چچا زاد بھائی کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔