نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر شہباز شریف کیا کرتے رہے حیران کن انکشاف ہو گیا

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر شہباز شریف کیا کرتے رہے حیران کن انکشاف ہو گیا

 لاہور:ایک طرف سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشیاں بھگت رہے ہیں تو دوسری طرف ان کے بھائی شہباز شریف اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔ انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ احتساب عدالت نواز شریف کیس کا کیا فیصلہ دے؟لاہور میں منتخب نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے غریب قوم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔ عوام کی ذہنوں میں ان کی لوٹ مار کی داستانیں ابھی بھی تازہ ہیں۔ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کے ذمہ دار بھی یہ لوگ ہیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ جنہوں نے ذاتی لالچ ، کرپشن اور حرص کے ذریعے منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر کی۔ آج کرپشن پر بھاشن دینے سے قبل ماضی کے ان حکمرانوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔شہابز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔ شفافیت، رفتار اور معیار کے ذریعے قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور:پاکستان کی تاریخ میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچانے کی کوئی مثال موجود نہیں۔