پرویز خٹک نے وی آئی پی پروٹوکول پر پاپندی لگا دی

پرویز خٹک نے وی آئی پی پروٹوکول پر پاپندی لگا دی

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے دوروں کے دوران وی آئی پی پروٹوکول پر پاپندی عائد کر دی۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ان کے دورے کے دوران صرف ایک سیکیورٹی کی گاڑی رکھی جائے جبکہ موومنٹ کے دوران سڑکیں اور راستے بند نہ کیے جائیں ۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی جانب سے صوبائی چیف سیکریٹری اور آئی جی پی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دوروں کے دوران راستے بند کر کے عوام کو تکلیف نہ دی جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے سفر کے دوران کسی مقام پر ٹریفک نہ روکی جائے بلکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ کوئی قافلہ نہیں جائے گا۔ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے ساتھ صرف سیکیورٹی کے لیے ایک گاڑی رکھی جائے۔

دورے کے دوران اسپیشل روٹ نہ لگایا جائے اور نہ اضافی نفری تعینات نہ کی جائے۔ مراسلے میں دورے کے دوران متعلقہ افسران کو الگ گاڑیوں میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں