میں مکمل طور پر ٹوٹ کر بکھر چکی ہوں، ماہرہ خان

میں مکمل طور پر ٹوٹ کر بکھر چکی ہوں، ماہرہ خان

لاہور:معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نےکہا کہ  میری زندگی میں ہونے والے واقعے کے باعث میں مکمل طور پر ٹوٹ پر بکھر چکی ہوں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میری اور رنبیر کی تصاویر کے باعث ہمیں بہت تنقیدکا نشانہ بنا یا گیا ۔ میں ایک مضبوط عورت ہوں میں روز سوچتی تھی کہ اس متنازعے پر اظہار خیال کروں لیکن میری ہمت ہی نہیں پڑتی تھی ۔ لیکن اس متنازعے نے مجھے بری طرح توڑ دیا تھا۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہمیں انسان ہوں مجھ سے غلطیا ں ہوتی ہیں اور میں اپنی اس غلطی پر نہ صرف شرمسار ہوں بلکہ میں نے اپنی اس غلطی سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ میں ان لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے اس معاملے میں میرا ساتھ دیا میرےحق میں آواز اٹھائی۔