وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کر لیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ زرعی ترقیاتی بینک اور ہاوٴس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بقایا جات کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری سمیت مختلف ممالک سے معاہدوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔ وزارت داخلہ غیر ممنوعہ اسلحہ سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دے گی۔

اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری سمیت قومی اداروں میں سربراہوں کی تقرری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں