جن لوگوں نے ملک کا آئین توڑا وہ آزاد پھر رہے ہیں : مریم اورنگزیب

جن لوگوں نے ملک کا آئین توڑا وہ آزاد پھر رہے ہیں : مریم اورنگزیب

اسلام آباد :  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس شخص اور جن لوگوں نے پاکستان کے آئین کو توڑا، پاکستان کی عدلیہ پر حملہ کیا اور پاکستان کی پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور قانونی اداروں کو گالی دی، وہ آزاد فضاؤں میں پھر رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں  نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف تین مرتبہ عوام کے ووٹوں کے ساتھ وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور جس شخص نے پاکستان کو ایٹمی پروگرام دیا ہو جس شخص نے پاکستان کی عدلیہ کو تحفظ دیا اور وہ پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری میں عدالت میں پیش ہورہے ہیں اور جس شخص اور جن لوگوں نے پاکستان کے آئین کو توڑا، پاکستان کی عدلیہ پر حملہ کیا اور پاکستان کی پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور قانونی اداروں کو گالی دی وہ آزاد فضاؤں میں پھر رہے ہیں،اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔