نواز شریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت نقصان ہوا ہے، خورشید شاہ

نواز شریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت نقصان ہوا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کے اظہار میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ جو چیزیں پہلے نہیں تھیں سپریم کورٹ نے وہ بھی ڈال دی ہیں۔ سپریم کورٹ نے شعر پڑھ کر سارا نچوڑ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ نواز شریف نے عوام کو بے وقوف بنایا اور نواز شریف کو اس طرف جانا ہی نہیں چاہیے تھا جبکہ نواز شریف کو بطور وزیراعظم ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا کہ جھوٹا حلف نامہ دیا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے چھان بین کے بعد ہی ذمہ دارانہ بات کی ہے اور نواز شریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت نقصان ہوا ہے ان پر دھبہ لگتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنی نوعیت کا الگ فیصلہ ہے اور نوازشریف جو باتیں کرتے تھے ان سے تو یہی لگتا تھا جو سپریم کورٹ نے کہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں