دوران پرواز خاتون نے شوہر کی درگت بنا ڈالی

دوران پرواز خاتون نے شوہر کی درگت بنا ڈالی

دوحہ: غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ سے انڈونیشیا کے جزیرے بالی جانیوالی قطر ائرویز کی پرواز کو مسافر میاں بیوی کے جھگڑے کے باعث بھارت کے شہر چنائی میں اتار لیا گیا۔

طیارے میں ایرانی خاندان سوار تھا۔ دوران سفر خاتون نے نیند میں ڈوبے شوہر کی انگلی موبائل فون پر رکھ کر اس کا لاک کھول لیا۔ تاہم خاتون بے وفا شوہر کے پیغامات پڑھ کر آگ بگولہ ہو گئی اور سوتے ہوئے شوہر کو اٹھا کر جہاز کے عملے اور سیکڑوں مسافروں کے سامنے ہی اس کی درگت بنا ڈالی۔

کچھ مسافروں نے خاتون کو سمجھانے بجھانے اور غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی بھی شامت آ گئی ۔ ایرانی خاتون نے بیچ بچاؤ کرانے والے مسافروں کو بھی مکے جڑ دیے۔

طیارے میں اس قدر ہنگامہ مچا کہ پرواز کو چنائی میں ہنگامی طور پر اتارنا پڑا اور خاتون، شوہر اور ان کے ایک بچے کو وہیں چھوڑ کر طیارہ بالی روانہ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی خاتون دوران پرواز شراب نوشی کر رہی تھی اور نشے میں دھت تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں