الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

لاہور: الیکشن کمیشن نے انتخابی ایکٹ 2017 کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہو جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق  صوبائی اسمبلی پنجاب 31 مئی جبکہ  سندھ , خبیر پختونخوا اور بلوچستان 28 مئی کو تحلیل ہوں گی۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کا معاوضہ بھی بڑھا دیا  ہے۔ پولنگ کے عملہ کو 6 ہزار روپے تک ادا کیا جائے گا۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس سیکورٹی اداروں کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار ہو گا۔ الیکشن سے قبل تمام پولنگ سٹاف بشمول سیکورٹی ادارے حلف لیں گے۔الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر تین سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی. کسی بھی پولنگ سٹیشن میں یا حلقہ میں خواتین ووٹرز کی تعداد 10 فیصد سے کم ہونے پر انتخاب معطل کیا جا سکے گا.الیکشن نتائج کا اعلان ریٹرننگ آفسر رات دو بجے سے پہلے کرے گا۔انتخابات 2018 میں انگوٹھوں پر سیاہی کے نشانات کی بجائے پی سی ایس آئی آر کی تیار کردہ مارکر استعمال کی جائے گی۔ الیکشن 2018 میں بائیو میٹرک سسٹم یا الیکٹرانک ووٹر مشین استعمال نہیں کی جائے گی۔ ریٹرننگ آفسر  مسترد کردہ ووٹوں کی بھی جانچ پڑتال کر سکے گا.