'نواز شریف کی تمام تر تباہی اور بربادی کی ذمہ دار مریم نواز ہے'

'نواز شریف کی تمام تر تباہی اور بربادی کی ذمہ دار مریم نواز ہے'

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پالیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو کچھ ہوا وہ نواز شریف کی منشاء سے ہوا کیونکہ وہ خود ایسا ہی چاہتے تھے کے ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا اب نواز شریف کا خاندان سیاست سے صاف ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی جڑوں میں ایسے بیٹھی ہے کہ جو کام اپوزیشن نہیں کر سکی وہ کام مریم نواز نے کر دکھایا۔ نواز شریف کی تمام تر تباہی اور بربادی کی ذمہ دار مریم نواز ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 دسمبر سے پہلے ماڈل ٹاؤن سمیت بہت سے فیصلے واضح ہو جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں