مملکت میں موجود کمپنیوں کو کوئی مسائل نہیں آئیں گے ، محمد بن سلمان

مملکت میں موجود کمپنیوں کو کوئی مسائل نہیں آئیں گے ، محمد بن سلمان

ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی اکنامک کونسل کی اہم  میٹنگ میں کرپشن کے خلاف اہم اقدامات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ جبکہ مملکت میں موجود کمپنیوں کو جو حراست میں لیے گئے افراد کی ملکیت ہیں کسی بھی طرح کا کوئی مسلہ درپیش نہیں آئے گا۔ 

مملکت میں نجی کمپنیوں کے مالکان کو کسی بھی طرح کا کوئی خوف یا ڈر نہیں ہونا چاہیے ۔کمپنیاں اپنا کام کرنے میں آزادہیں ۔ محمد بن سلمان نے اپنے زیر صدارت ایجنسیوں کو کمپنیوں کے معاملات کو تنگ کیے بغیر اپنی تحقیقات کرنے کا کہاہے ۔

محمد بن سلمان کی زیر ِصدارت میٹنگ میں حراست میں لیے گئے شہزادوں کے ساتھ بہترین طریقہ کارکے تحت تحقیقات کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ جبکہ حراست میں لیے گئے افراد کو کسی بھی طور پر بے تنگ نہ کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے ۔ شاہ سلمان نے ایجنسی کو حراستگان کے ساتھ بہترین برتاؤ کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے ۔