وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔وزیراعظم کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا ۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ اعزازی گارڈز نے روایتی انداز میں سلامی پیش کی ۔گارڈ آف آنر کے موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔