کراچی کی سیاست پر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کا مل بیٹھنے کا فیصلہ

کراچی کی سیاست پر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کا مل بیٹھنے کا فیصلہ

کراچی : کیا خوابوں کے شہزادے منظور وسان کی پیش گوئی ٹھیک ہونے جا رہی ہے ؟ ایم کیو ایم اور پاک سر زمین کے رہنماؤں کی آج 6 بجے مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہو گی ۔مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار نے مل بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ۔

کراچی کی سیاست میں بھونچال آنے والا ہے ۔ ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ کیا ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں مفاہمت ہوگئی  ؟کیا دونوں جماعتیں آئندہ الیکشن اکھٹے لڑیں گی ؟

خوابوں کے شہزادے منظور وسان نے 26 اکتوبر کو پیشگوئی کی تھی کہ ایم کیوایم پاکستان، پی ایس پی اور حقیقی ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم کا نام ختم ہوجائے گا، ایم کیوایم پاکستان، پی ایس پی اور حقیقی ختم ہونے والی ہے اور مستقبل میں یہ ساری جماعتیں نئے نام سے سامنے آئیں گی۔