نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری، نثار بھی شریک

نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری، نثار بھی شریک

اسلام آباد: نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس پنجاب ہاوس میں شروع ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں سمیت سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی اجلاس میں شرکت کیلئے  پنجاب ہاوس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم اجلاس میں احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف پر فرد جرم عائد ہونے پر مشاورت کی جائے گئی۔ اجلاس کے بعد نواز شریف کی جانب سے اہم اعلان بھی متوقع ہے۔

یاد رہے آج سابق وزیراعظم نواز شریف پر نیب کے تین ریفرنسز میں دوبارہ فرد جرم عائد کردی گئی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا جبکہ سماعت کے دوران فاضل جج محمد بشیر نے نواز شریف کی تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں