آصف زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف کیساتھ کیوں نہیں مل رہے ؟اصل حقیقت تو اب سامنے آ گئی

آصف زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف کیساتھ کیوں نہیں مل رہے ؟اصل حقیقت تو اب سامنے آ گئی

لاہور:نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو ججوں کا غصہ اور بغض قرار دیکر اپنا جمہوریت دشمن ایجنڈا خود ہی بے نقاب   کر دیا ۔ ہمارے اس موقف کی تصدیق کر دی کہ موجودہ حالات میں نواز شریف کے ساتھ ملاقات یا تعاون کا مطلب ان کی ملک دشمن سازش کا حصہ بننے کے مترادف ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چئیرپرسن آصف علی زرداری نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کے ساتھ ڈبل گیم کر رہے ہیں ایک طرف ان کا بھائی اور کچھ وزراء میرے خلاف بیان دیتے ہیں دوسری طرف مجھے ملاقات کے پیغام بھیجے جا رہے ہیں۔ جمہوریت کے خلاف کسی سازش کا کبھی حصہ نہیں بنا نہ بنوں گا۔ نواز شریف نے ججوں پر حملہ کر کے اپنا نامعلوم ایجنڈا سب کے سامنے رکھ دیا ۔ آصف زرداری نے کہا کہ عدلیہ پر حملہ آئین پر حملہ ہے آئین پر حملہ جمہوریت پر حملہ ہے ۔