اسحاق ڈار نے بے چینی کے با عث ڈاکٹر بد ل لیا

اسحاق ڈار نے بے چینی کے با عث ڈاکٹر بد ل لیا
اسحاق ڈار نے بے چینی کے با عث ڈاکٹر بد ل لیا
اسحاق ڈار نے بے چینی کے با عث ڈاکٹر بد ل لیا
اسحاق ڈار نے بے چینی کے با عث ڈاکٹر بد ل لیا

اسلام آباد:اسحاق ڈار کے وکیل کے مطابق اسحاق ڈار ڈاکٹر کی رپورٹس اور انجیو گرافی سے مطمئن نہیں ہیں جس کے بعد وہ اب دوسرے ڈاکٹر کے پاس تشخیص کے لئے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق احتساب عدالت نے بدھ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ وفاقی وزیر خزانہ کی نئی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کو شدید بے چینی ہے۔

اسحاق ڈارکے وکیل نے حاضری سے استثنی اور عدالت سے نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست کر دی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار ڈاکٹر کی رپورٹس اور انجیو گرافی سے مطمئن نہیں،اب دوسرے ڈاکٹر کے پاس تشخیص کے لئے جارہے ہیں،تب تک یہ کیس نمائندے کے ذریعے چلایا جائے۔
ا س سب معاملے پر نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی اور کہا اسحاق ڈار مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ ایکو ٹیسٹ میں 4 منٹ لگتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے نیا ڈاکٹر مقرر کر لیا کیونکہ پہلے نے مرضی کی رپورٹ نہیں دی۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا اسحاق ڈار کو کوئی ایسی بیماری نہیں جو عدالت آنے سے روکے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔