ملکہ برطانیہ کے بعد پرنس چارلس کا نام بھی پیراڈائز لیکس میں سامنے آ گیا

ملکہ برطانیہ کے بعد پرنس چارلس کا نام بھی پیراڈائز لیکس میں سامنے آ گیا

لندن: مبینہ ٹیکس چوری کے لیے بنائے گئے آف شور اکاؤنٹس کی تفصیلات منظر عام پر لانے والے پیراڈائز پیپرز میں ملکہ برطانیہ کے بعد شہزادہ چارلس کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔

پیرا ڈائز لیکس کے مطابق شہزادہ چارلس کی کمپنی نے برمودا میں اپنے دوست کی آف شور کمپنی میں سرمایہ لگا کر زبردست منافع کمایا۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے حوالے سے بھی یہی انکشاف کیا گیا تھا کہ انہوں نے آف شور کمپنیوں میں کئی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔

پیراڈائز لیکس سامنے آنے کے بعد برطانوی میڈیا میں شاہی خاندان ایک بار پھر موضوع بحث ہے۔دوسری جانب ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ معاملات کو مزید شفاف بنایا جائے۔