امریکا کی شمالی کوریا کیساتھ کشیدگی کے بعد ٹرمپ کا یو ٹرن

امریکا کی شمالی کوریا کیساتھ کشیدگی کے بعد ٹرمپ کا یو ٹرن

واشنگٹن :شمالی کوریا کو دھمکیاں دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر یوٹرن لیتے ہوئے شمالی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ ہی عرصہ پہلے شمالی کوریا کو ختم کردینے، تباہ کر دینے کی دھمکیاں دینے والے ٹرمپ نے آخر کا ر ہار مان ہی لی۔
سیول پہنچنے پر ایک بیان میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف کبھی طاقت کا استعمال نہ کرنا پڑے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ شمالی کوریا نیوکلیئر ہتھیاروں اور میزائل پروگرام پرامریکا سے بات کرے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے میں یو ٹرن لیا ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے کئی مرتبہ شمالی کوریا پر چڑھائی کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر شمالی کوریا نے امریکہ پر واضح کیا تھا کہ امریکہ اس کے میزائل کے رینج میں ہے اور کسی بھی وقت امریکہ پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔