ایران عرب دنیا کو تباہ کرنے کی شدید خواہش رکھتا ہے،مستعفی لبنانی وزیراعظم

ایران عرب دنیا کو تباہ کرنے کی شدید خواہش رکھتا ہے،مستعفی لبنانی وزیراعظم

بیروت: مستعفی لبنانی وزیراعظم سعدحریری نے باور کرایاہے کہ ایران عرب دنیا کو تباہ کرنے کی شدید خواہش رکھتا ہے اور ایران جہاں بھی ہو گا وہاں تباہی اور فتنے جنم لیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری نے خبردار کیا کہ ایران خطے میں جہاں بھی شر انگیزی پھیلائے گا وہ اس پر لوٹ کر آئے گی۔

انہوں نے لبنانیوں اور شامیوں کے خلاف حزب اللہ کے ہتھیاروں کا استعمال ہونا مسترد کر دیا۔ حریری کے مطابق حزب اللہ کی مداخلت ہمارے لیے اپنے عرب اطراف کے ساتھ مسائل کا سبب بنتی ہے۔