اسمبلیاں کب تحلیل ہوںگی ،الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا

اسمبلیاں کب تحلیل ہوںگی ،الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا

لاہور:انتخابی ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کیطرف سے اس اعلان میں بتایا گیا ہے کہ انتخابی ایکٹ 2017 کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی جب کہ صوبائی اسمبلی پنجاب 31 مئی، سندھ، خبیر پختونخوا اور بلوچستان 28 مئی کو تحلیل ہوں گی۔اس کے علاوہ انتخابی عملے کی تنخواہ بھی بڑھا دی گئی ہے ،پولنگ کے عملہ کو 6 ہزار روپے تک ادا کئے جائیں گے جب کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی اداروں کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار ہو گا۔
الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر 3 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی، کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں یا حلقہ میں خواتین ووٹرز کی تعداد 10 فیصد سے کم ہونے پر انتخاب معطل کیا جا سکے گا۔
عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی اداروں کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار ہو گا، الیکشن سے قبل تمام پولنگ اسٹاف بشمول سیکورٹی ادارے حلف لیں گے۔