لاہور: قومی کرکٹر محمد عرفان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے کی جانیوالی تعریف کے بعد میدان میں آگئے ۔
محمد عرفان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ”ویرات کوہلی کیسا شریف آدمی ہے! بڑے دل والا بڑا کھلاڑی۔ میرے دوست تمہارے لئے دعائیں۔ امید ہے کہ ہم میدان میں ایک دوسرے کیساتھ زیادہ کرکٹ کھیلیں گے۔“
What a gentleman @imVkohli is! Great player with a great heart. Prayers for you my friend. Hope that we play more often in grounds. #Respect https://t.co/ovKWuEM4TL
— Mohammad Irfan (@M_IrfanOfficial) November 6, 2017
محمد عرفان کی جانب سے یہ پیغام جاری ہوا تو نہ صرف پاکستانیوں نے اسے سراہا بلکہ بھارتی صارفین بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور ویرات کوہلی بھی جواب دینے پر مجبور ہو گئے جنہوں نے لکھا” شکریہ“
Thanks ????
— Virat Kohli (@imVkohli) November 6, 2017
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے گزشتہ دنوں اپنے انٹرویو کے دوران پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اختر کو ’جان لیوا‘ باو¿لر قرار دیا تو محمد عرفان کو بھی مشکل باو لر قرار دیا اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کے بیٹنگ کوچ نے ایک فٹ کے سٹول پر کھڑے ہو کر انہیں عرفان کیخلاف کھیلنے کی پریکٹس کروائی تھی۔