گوگل کی اپنے صارفین کا وقت بچانے کی اچھی کوشش

گوگل کی اپنے صارفین کا وقت بچانے کی اچھی کوشش

نیویارک: مایہ ناز سرچ انجن گوگل نے میپس اور سرچ میں ایک نئے فیچر کو شامل کیا ہے۔ یہ فیچر آپ کو بتائے گا کہ ریسٹورنٹس میں آپ کو کتنا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس طرح صارفین لائنوں میں لگنےسے بچ سکتے ہیں۔
اس فیچر سے صارفین بہتر طور پر ریسٹورنٹ جانے کی ٹائم کو پلان کر سکتے ہیں۔ صارفین آرام سے جان سکتے ہیں کہ ریسٹورنٹس میں رش کس وقت ختم ہوگا۔ صارفین میپس یا سرچ میں اپنے پسندیدہ ریسٹورنٹ کو منتخب کر کے اس فیچر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔صارفین انتظار کے متوقع وقت کو کاروبار کے اندراج میں Popular Times سیکشن میں دیکھ سکتے ہیں۔دوسری چیزوں کے علاوہ یہ فیچر ریسٹورنٹ کے دن میں مصروف ترین اوقات کے بارے میں بھی بتائے گا اور یہ بھی بتائے گا کہ صارفین قطار میں کتنی دیر کھڑے رہتے ہیں۔


گوگل میپس کے سافٹ وئیر انجینئر کوانگ ڈونگ نے بتایا کہ یہ فیچر اکھٹا کیے گئے تاریخی ڈیٹا کی بنیاد پر انتظارکے وقت کا تخمینہ لگاتا ہے۔یہ فیچر پہلے لانچ کیے گئے Popular Times اور Visit Duration کے فیچر کی طرح کام کرتا ہے۔گوگل کا یہ فیچر 10 لاکھ ریسٹورنٹس کے لیے کام کرے گا۔