اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ”فائلز گو“ کے نام سے نئی ایپ متعارف

اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ”فائلز گو“ کے نام سے نئی ایپ متعارف

کیلی فورنیا: گوگل نے سمارٹ فون صارفین کے لئے فائلز گو(Files Go) کے نام سے نئی ایپ متعارف کرادی ۔ یہ ایپ اینڈروئیڈ سمارٹ فونز کی سٹوریج کو بہتر انداز میں منظم رکھنے میں مدد دے گی۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایپلی کیشن ابھی باضابطہ طور پر نہیں جاری کی گئی لیکن اس کا اندراج گوگل پلے سٹور پر موجود ہے۔بدقسمتی سے اس ایپلی کیشن تک محدود صارفین کورسائی دی گئی ہے۔

فائلز گو پلے سٹور پر گوگل کا پہلا فائل منیجر ہے۔ اس ایپ سے آپ آف لائن رہتے ہوئے فرینڈز کے ساتھ فائلیں شیئر کرسکتے ہیں، ڈاکیومنٹس کو تیزی سے تلاش کر سکتے ہیں اور یہ آپ کو جگہ بچانے کے لیے تجاویز بھی دیتی ہے۔


ایپلی کیشن کے نام سے لگتا ہے کہ اس کا تعلق اینڈروئیڈ گو ایپلی کیشن سے ہے۔ اینڈاروئیڈ گو سستے ہارڈ وئیر رکھنے والے صارفین کو اینڈروئیڈ کا بہترتجربہ فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ فائلز گو کو ہائی اینڈ سمارٹ فون میں انسٹال نہیں کر سکیں گے۔