داعش کا راستہ روکیں گے خواہ شام کے اندر ہی کیوں نہ ہو ،عراقی وزیراعظم

داعش کا راستہ روکیں گے خواہ شام کے اندر ہی کیوں نہ ہو ،عراقی وزیراعظم

بغداد: عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے بتایا ہے کہ انہوں نے مسلح افواج کو داعش تنظیم کا راستہ روکنے کی ہدایات جاری کی ہیں اگرچہ وہ شامی اراضی کے اندر سے ہی کیوں نہ آ رہی ہوں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق العبادی نے مزید کہا کہ سرحدی علاقوں کو داعش کی جانب سے کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے عراق کے پڑوسی ممالک کے ساتھ مشترکہ تعاون کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ کردستان یا کرکوک اور دیگر متنازع علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے زیر انتظام فورسز کی جانب سے وفاقی افواج یا عام شہریوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسا ہوا تو جوابی کارروائی انتہائی سخت ہو گی۔