انوشکا شرما نے بالی ووڈ فنکاروں کو دوست ماننے سے انکار کر دیا

انوشکا شرما نے بالی ووڈ فنکاروں کو دوست ماننے سے انکار کر دیا

ممبئی: اداکارہ انوشکاشرما نے کہا ہے کہ انہیں بالی وڈ فنکاروں کے ساتھ پارٹی کرنا اور میل ملاقات کرنا پسند نہیں ہے اور بالی وڈ میں ان کا کوئی بھی دوست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹیوں میں جانا اس لئے پسند نہیں کہ وہاں پر میوزک بہت تیز ہوتا ہے اور آپس میں گفتگو کرنا مشکل ہوتا ہے۔ دوستوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں دوستیاں بڑھانا اور دوست بنانا بھی انہیں بالکل پسند نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف کو بہترین دوست مانا چاہتا ہے مگر انوشکا کے اس بیان نے سب کو حیران کر دیا ہے۔