پھٹکڑی کاا ستعمال فائدہ مند

پھٹکڑی کاا ستعمال فائدہ مند

لاہور:پھٹکڑی کو پانی صاف کرنے اور جراثیم سے بچاو? کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسکا استعمال صحت اور خوبصورتی کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے۔
جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے پھٹکری کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو گیلا کر کے آہستہ آہستہ اپنے چہرے پر رگڑیں کچھ دیر بعد عرق گلاب سے چہرے کو دھو لیں ،اسکے بعد موسچرائزر کا استعمال کریں۔ آہستہ آہستہ چہرے سے جھریاں غائب ہو جائیں گی۔
سر میں خشکی ہونے کی صورت میں شیمپو کے ساتھ ایک چٹکی پھٹکری اور نمک شامل کر کے سر دھو لیں خشکی ختم ہو جائے گی۔
پھٹکری کو خالی پیالی میں اتنا گرم کریں کہ وہ پگھل کے فوم کی شکل میں آ جائے، ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں ناریل کا تیل ملا کے پھٹی ایڑیوں پر لگائیں۔ یہ نسخہ پھٹی ایڑیوں کو فوری آرام پہنچاتا ہے۔جن افراد کو زیادہ پسینہ آتا ہو اور وہ اس سے بہت پریشان ہوں، ایسے افراد صرف نہاتے وقت پانی کی بالٹی میں پھٹکری ڈال کے اس پانی سے نہائیں پسینہ نہیں آئے گا۔
۔
ایک ماشہ پھٹکڑی کا پاﺅڈر صبح و شام ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے سے کھانسی دور ہو تی ہی اور دمہ کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔
ایک ماشہ پھٹکڑی کو پاو? بھر گرم پانی میں گھول کر دن میں دو بار زخموں کو دھونے سے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں۔