وزیراعظم عمران خان رواں ماہ ملائیشیا کا 3روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ ملائیشیا کا 3روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ  ملائیشین ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات بھی ہوں گے جب کہ دورے کی حتمی تاریخوں کا فیصلہ چند دن میں ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 4 روزہ چین کا دورہ کرکے روان ہفتے ہی واپس آئے ہیں جب کہ دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان 15 معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے تھے۔