ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو عہدے سے ہٹا دیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

واشنگٹن : مڈٹرم الیکشن کے ایک روز بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو عہدے سے ہٹا دیا۔

جیف سیشنز نے صدر ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ آپ کے کہنے پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔ صدر ٹرمپ نے میھتیو جی ویٹاکر کو قائمقام اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عہدے پر مستقل تعیناتی بعد میں کی جائے گی۔ جیف سیشنز نے 2016ءکے صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کے معاملہ سے خود کو علیحدہ رکھا تھا اور اس فیصلہ پر صدر ٹرمپ اٹارنی جنرل سے ناراض تھے اور اکثر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے تھے۔